شاداب خان نے شاہد آفریدی کا ریکارڈ برابر کردیا

شاداب خان نے شاہد آفریدی کا ریکارڈ برابر کردیا
کیپشن: شاداب خان نے شاہد آفریدی کا ریکارڈ برابر کردیا

ایک نیوز نیوز: قومی ٹیم کے آل راؤ نڈر شاداب خان نے سابق قومی کپتان شاہد آفریدی کا ریکارڈ برابر کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق شاداب خان اور شاہد آفریدی مشترکہ طور پر سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے پاکستانی بولر بن گئے۔

شکیب الحسن کو آوٹ کرکے شاداب خان کی ٹی ٹوئنٹی میں وکٹوں کی تعداد 97 ہو گئی۔ شاداب خان نے 97 وکٹیں  82 میچز میں مکمل کیں۔

شاداب خان نے بنگلا دیش کے خلاف 4 اوورز میں 30 رنز دیکر 2 وکٹیں حاصل کی۔ 

شاہد آفریدی نے 98 ٹی ٹوئنٹی میچز میں 97 وکٹیں حاصل کی تھیں۔