ملک کے مختلف شہروں میں موسم سرما کی پہلی بارش 

First rain of winter in various cities of the country
کیپشن: First rain of winter in various cities of the country

ایک نیوز نیوز :وفاقی دارالحکومت اسلا م آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بارش سے سردی کی شدت بڑھ گئی ۔
تفصیلات کےمطابق وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے مختلف شہروں میں موسم سرما کی پہلی بارش ہوئی ۔اسلام آباد کے علاوہ  پنجاب کے بھی  مختلف شہروں میں موسلادھار بارش ہوئی ۔

ظفر وال  شہر اور مضافاتی علاقوں میں بھی گرج چمک کیساتھ موسلادھار بارش کیساتھ رات گئے تیز آندھی بھی چلتی رہی جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔بارش شروع ہوتے ہی بجلی کے متعدد فیڈر ٹرپ، شہر اندھیرے میں ڈوب گیا۔نارووال اورگرد نو شہر اور اس کے گردونواح میں گرج چمک موسلادھار بارش کے باعث سردی میں اضافہ ہوگیا۔

نارنگ منڈی اور اسکے گردونواح میں تیز ہواؤں کےساتھ بارش نے رنگ جمایا ۔شکرگڑھ اور اس گردونواح میں بارشِ کا سلسلہ رات گئے تک جاری رہا ۔پسرور،شیخوپورہ،سمبڑیال، کوٹ ادو، بھکر ، منکیرہ میں بھی بارش ہوئی ۔کئی علاقوں میں ژالہ باری بھی ہوئی ۔