ایک نیوز نیوز: منڈی بہاؤالدین کے گورنمنٹ ہائی سکول دھریکاں کلاں میں تقریب تقسیم انعامات منعقد کی گئی۔ جس میں نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلباء میں نقد انعامات تقسیم کیے گئے۔
اس تقریب کے مہمان خصوصی ڈی ای او ایجوکیشن محمد نواز تھے۔ اس کے علاوہ سکول سے تعلیم حاصل کرکے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے والے پرانے طلباء بھی تقریب کا حصہ بنے۔ ان میں پنجاب یونیورسٹی کے پروفیسر ابو بکر بٹ(پی-ایچ-ڈی فزکس) ،لیکچرر گورنمنٹ پیر یعقوب شاہ ڈگری کالج مجاہد عرفان (گولڈ میڈلسٹ ایم-فل اردو) اوراسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل عامر شہزاد مچرا شامل تھے۔ تقریب میں طلباء، سکول کونسل ممبرسمیت اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
تقریب میں معزز مہمانوں نے ہونہار طلباء میں انعامات اور اسناد تقسیم کی گئیں اور آئندہ بھی سکول اور ملک کا نام روشن کرنے کی امید ظاہر کی۔
تقریب کے آرگنائزر اور سکول ٹیچر عماد حسین تارڑ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ یہ ہونہار طلباء ملک کا مستقبل ہیں اور انہیں امید ہے کہ یہ زندگی کے ہر میدان میں سکول اور ملک کا نام روشن کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ شاندار تقریب کے انعقاد پر سینئر ہیڈ ماسٹر ریاض احمد اور تمام سکول سٹاف مبارکباد کے مستحق ہیں۔