علی امین گنڈا پور کی بلاول بھٹو کا گورنرہاؤس داخلہ بند کرنیکی دھمکی

علی امین گنڈا پور کی بلاول بھٹو کا گورنرہاؤس داخلہ بند کرنیکی دھمکی
کیپشن: علی امین گنڈا پور کی بلاول بھٹو کا گورنرہاؤس داخلہ بند کرنیکی دھمکی

ایک نیوز:وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا گورنرہاؤس  خیبرپخونخوا میں داخلہ بند کرنے کی دھمکی دیدی۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہمارےکراچی کے رہنمانےبتایا کہ سندھ ہاؤس میں داخل نہیں ہونے دیاگیا۔بلاول بھٹو کوکہتا ہوں کہ اب سے پیپلزپارٹی کا گورنرکے پی کے ہاؤس میں داخل نہیں ہوگا۔بلاول بھٹو گورنرکیلئے گورنرہاؤس بنالیں یا سندھ ہاؤس میں جگہ دے دیں۔  میں نے اگر چیلنج کر دیا تواپنے گورنر کے ہوتے ہوئے گورنر ہاوس نہیں آ سکو گے ۔تم مجھے اٹھا کر کراچی لے گئے تھے مجبور کیا تو تمہارے بندے اٹھا کر کے پی کے لا سکتا ہوں۔

علی امین گنڈاپورکامزید کہنا تھا کہ ہرقیمت پرچھینا ہوامینڈیٹ واپس لے کر رہوں گا عدالتوں سے انصاف نہ ملا توچھین کرلوں گا۔