ایک نیوز:رحیم یارخان میں کچے کے علاقے میں شر گینگ کے ٹھکانوں پر ٹارگٹڈ کارروائیاں،مزید ایک اورڈاکوہلاک،تعداد4ہو گئی۔
ڈی پی او رحیم یار خان رضوان گوندل کاکہنا ہے کہ خطرناک ڈاکو فاروق شر بھی انجام کو پہنچ گیا۔پنجاب پولیس نے گذشتہ روز 3 خطرناک ڈاکوؤں عالم شر، نزیر شر اور حاکم شر کو کیفر کردار تک پہنچایا ، 07 ڈاکو زخمی ہوئے تھے۔پنجاب پولیس نے شر گینگ کے ٹھکانوں کو بھاری اسلحہ سے نشانہ بنایا۔پنجاب پولیس آپریشن میں بکتر بند گاڑیوں، بھاری اسلحہ اور جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کر رہی ہے۔
ڈی پی او رضوان گوندل کاکہنا ہے کہ کچہ ماچھکہ میں شر گینگ کے ٹھکانوں کو ڈرون فوٹیج میں نذر آتش ہوتا دیکھا جا سکتا ہے۔