محسن نقوی نے گندم بحران  معاملے پر بیان جاری کر دیا

May 06, 2024 | 19:53 PM

ایک نیوز :محسن نقوی نے گندم بحران  معاملے پر بیان جاری کر دیا، وزیرداخلہ نے کہا کہ پنجاب حکومت کا گندم کی درآمد سے کوئی تعلق نہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی نے گندم بحران کے معاملے پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب میں گندم کے حوالے سے انکوائری کمیشن کو کچھ نہیں ملے گا۔  محسن نقوی نے کہا کہ درآمد سے صوبائی حکومت کا کوئی تعلق نہیں کچھ لوگوں کی خواہش کے مجھ پر کوئی بات آجائَے لیکن ان کی خواہش پوری نہیں ہوگی ، میری ذاتی رائے ہے کہ وفاقی حکومت کی بھی کوئی بدنیتی نہیں ہوگی دس سال بعد بھی کوئی الزام ثابت ہو تو جواب دینے کو تیار ہیں ۔

مزیدخبریں