قومی اسمبلی میں 23 مخصوص نشستوں پر ارکان کی رکنیت معطل ہونے کا امکان

May 06, 2024 | 18:25 PM

ایک نیوز :سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد قومی اسمبلی میں 23 مخصوص نشستوں پر ارکان کی رکنیت معطل ہونے کا امکان ہے ۔

تفصیلات کےمطابق سنی اتحاد کونسل کے کوٹے کی 23 مخصوص نشستیں دیگر جماعتوں میں تقسیم کی گئی تھیں قومی اسمبلی میں خواتین کی 14 مخصوص نشستیں ن لیگ کو دی گئی تھیں خواتین کی چار مخصوص نشستیں پیپلز پارٹی دو جے یو آئی کو دی گئی تھیں اقلیتوں کی تین مخصوص نشستیں پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن اور جے یو آئی میں تقسیم کی گئی تھیں 23 اراکین کی معطلی سے حکمران اتحاد کی پارٹی پوزیشن بھی متاثر ہوگی ۔اس وقت 227 اراکین پر حکمران اتحاد مشتمل ہے جو کہ 23 اراکین کی معطلی کے بعد 204 رہ جائے گی حکمران اتحاد کی دو تہائی اکثریت بھی ختم ہوجائے گی۔

مزیدخبریں