ن لیگ میں قیادت کی تبدیلی کیلئے  تیاریاں شروع

May 06, 2024 | 18:09 PM

ایک نیوز :نوازشریف کو ن لیگ کادوبارہ صدربنانے کیلئے تیاریاں شروع،11مئی کو جنرل ہاؤس میں انتخاب ہوگا ۔

ماڈل ٹاؤن میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت اجلاس میں اہم فیصلے ۔شہباز شریف ماڈل ٹاون  اپنے گھر سے تھوڑے فاصلے پر موجود پارٹی آفس نہ پہنچ سکے۔

شہباز شریف نے پارٹی قائد نواز شریف کو گندم بحران پر رپورٹ  پیش کئے بغیر اسلام آباد روانہ ہو گئے ۔نواز شریف نے گندم بحران پر حکومتی اقدامات کی رپورٹ سمیت وزیراعظم شہباز شریف کو طلب کر رکھا تھا۔

موجودہ سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے پارٹی قیادت کو 11 مئی جنرل کونسل اجلاس کی تیاریوں کے حوالے سے بریف کیا۔

نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں وزیراعلی مریم نواز شریف،سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق احسن اقبال رانا ثنااللہ، خواجہ سعد رفیق  اور اعظم نذیرتارڑ نے شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق 11 مئی کو ن لیگ کی جنرل کونسل کے طلب کردہ اجلاس میں نواز شریف کو پارٹی کا دوبارہ صدر منتخب کیا جائے گا ۔

 شہباز شریف کے پاس اسوقت ویراعظم اور پارٹی صدارت کا عہدہ بھی موجود ہے۔جنرل کونسل اجلاس میں نواز شریف کو صدر بنانے کی قرارداد پیش کی جائے گی۔

مسلم لیگ ن پنجاب کی تنظیم متفقہ طور پر پہلے ہی نواز شریف کو پارٹی صدر بنانے کی قرارداد پاس کر چکی ہے۔موجودہ صدر وزیراعظم شہباز شریف حکومتی مصروفیات کے باعث پارٹی امور کو وقت نہیں دے پارہے تھے۔جنرل کونسل کے اجلاس میں خواجہ سعد رفیق کے پارٹی کو جنرل سیکرٹری بنانے کی قرارداد پیش کرنے پر مشاورت  کی گئی۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن  کو عوامی سطح پر  فعال منظم بنانے کےلئے  حکومتی اور تنظیمی عہدے الگ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ن لیگ کی از سر نو تنظیم سازی کر کے پارٹی کو نواز شریف کی قیادت میں دوبارہ چاروں صوبوں میں متحرک فعال کیا جائے گا۔ن لیگ کے پلیٹ فارم سے حکومتی مجبوریوں سے آزاد ہو کر عوامی امنگوں کے مطابق سیاست کی جائے گی۔نواز شریف از سر تنظیم سازی کےلئے چاروں صوبوں کے دورے کریں گے۔پارٹی کو منظم اور کھوئی ساکھ کو بحال کرنے کے لئے مرکزی سطح سے لیکر یونین کونسل کی سطح پر پارٹی کی تنظیم نو کی جائے گی۔مرکز سمیت چاروں صوبوں جی بی میں پارٹی قیادت کی تبدیلی بھی زیر غور  ہیں۔

جنرل کونسل اجلاس میں چاروں صوبوں گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر سے مرکزی کونسلرز شرکت کریں گے۔  مرکزی مجلس عاملہ ، اراکین قومی اسمبلی و سینیٹ بھی اجلاس میں مدعو کئے گئے ہیں۔

مزیدخبریں