سعودی سفارتکاروں کے وفد کے بعد ترک وفد کا دورہ پاکستان !!

May 06, 2024 | 17:51 PM

ایک نیوز :ملک میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے حکومتی کوششیں  عروج پرپہنچ گئیں ،سعودی سفارتکاروں کے دورے کے بعد پاکستان کی نظریں ترکی پر لگ گئیں ۔ 

تفصیلات کےمطابق  سعودی سرمایہ کار و تجارتی وفد کا دورہ پاکستان جاری ہے ،ذرائع کے مطابق  حکومت نے سعودی وفد کے بعد ترکیہ کے اعلی سطح وفد کے دورے کی تیاریاں شروع کر دیں,  ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان جلد پاکستان کا دورہ کریں گے, ترکیہ صدر کے ہمراہ ترکیہ کے وزیر خارجہ حکام کا و فدپاکستان آئے گا ۔

سفارتی ذرائع کے مطابق  ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کے دورہ پاکستان کے لیے دونوں حکومتوں میں رابطے جاری ہیں ,  ترکیہ صدر کے ہمراہ ترکیہ کے سرمایہ کاروں و کاروباری شخصیات پر مبنی بڑا وفد پاکستان پہنچے گا, ترکیہ صدر کا دورہ ماہ جون میں متوقع ہے,  دورے کی حتمی تاریخوں کا اعلان جلد کیا جاے گا,  دونوں ملکوں کی وزارت خارجہ اور پاکستان میں ترکیہ سفارت خانہ دورے کو حتمی شکل دینے میں سرگرم ہیں, ترکیہ صدر کے ہمراہ ترک کاروباری شخصیات, سرمایہ کار اور مختلف کمپنیوں کے سربراہان بھی پاکستان پہنچیں گے۔

مزیدخبریں