ایک نیوز:اپوزیشن لیڈرعمرایوب سے امریکی سفیرڈونلڈبلوم کی اہم ملاقات،اقتصادی اصلاحات پرتبادلہ خیال کیا۔
امریکی سفارتخانہ کے ترجمان تھامس منٹگمری کےمطابق امریکی سفیر ڈونالڈ آرمن بلوم نے قائد حزب اختلاف عمر ایوب خان اور اپوزیشن کے دیگر سینئر ارکان سے ملاقات کی۔ مسلسل اقتصادی اصلاحات کے لیے امریکی حمایت، انسانی حقوق، اور علاقائی سلامتی کے امور پر بات چیت کی گئی۔
امریکی سفیر نے پاکستانی عوام کے مستحکم اور محفوظ مستقبل, پائیدار اقتصادی ترقی کے لیے طویل مدتی اصلاحات کی اہمیت کو اجاگر، پاکستان کے لیے آئی ایم ایف کے ساتھ اس کے اصلاحاتی پروگرام پر تعمیری انداز میں شمولیت کے لیے امریکہ کی حمایت پر زور دیا اور دونوں ممالک کے مشترکہ مفادات کی اہمیت اور ہمارے مشترکہ اہداف بشمول گرین الائنس فریم ورک کے تحت موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے منصوبوں کو تیز کرنےکو آگے بڑھانے کے بہت سے مواقع پر روشنی ڈالی۔