ڈالرکی قیمت میں اضافہ

May 06, 2024 | 16:46 PM

ایک نیوز:روپےکےمقابلے میں ڈالرکی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔
 اسٹیٹ بینک کےمطابق انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پرڈالر 3 پیسے مہنگا ہوا ،انٹربینک میں ڈالر 278.21 روپے سے بڑھ کر 278.24 روپے پر بند ہوا۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز اسٹاک مارکیٹ میں تیزی رہی ، ہنڈرڈانڈیکس 862 پوائنٹس کے اضافے سے 72 ہزار 764 پوائنٹس پر بند ہوا، دن بھر مجموعی طور پر 386 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ،257 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 107 کے شیئرز میں کمی ہوئی۔
  مارکیٹ میں 54 کروڑ 55 لاکھ سے زائد شیئرز کی لین دین ہوئی ، اسٹاک مارکیٹ میں 23 ارب 75 سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے ، مارکیٹ کی بلند ترین سطح 73,060 جبکہ کم ترین سطح 72,462 پوائنٹس رہی۔

مزیدخبریں