پنجاب کےمختلف شہروں میں ہیٹ ویوکاالرٹ جاری

May 06, 2024 | 14:42 PM

ایک نیوز:صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے آئندہ دنوں میں پنجاب کےمختلف شہروں میں ہیٹ ویو کا الرٹ جاری کردیا جبکہ محکمہ موسمیات نے ایسے امکانات کو رد کیا ہے۔
 شہر لاہور میں گرمی کی شدت میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے، سورج کا پارہ بڑھنے سے آج کم سے کم درجہ حرارت 24 جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 68 فیصد تک پہنچ گیا۔ 

پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے ملک کے جنوبی حصوں میں فضا ہیٹ ویو کا باعث بن سکتی ہے، پنجاب کے میدانی علاقے خاص طور پر ہیٹ ویو کی زد میں آنے کے امکانات ہیں تاہم بڑے شہروں میں خاص طور پر ہیٹ ویو کے اثرات زیادہ ہوں گے۔ 
 چیف میٹرولوجسٹ شاہد عباس نےہیٹ ویو کی خبروں کی ترید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مئی کے مہینے میں ہیٹ ویو کے کوئی امکانات نہیں تاہم11 مئی تک گرمی کا زور برقرار رہے گا، 12 سے 14 مئی کے دوران لاہور میں ہلکی بوندا باندی کے باعث درجہ حرارت میں کمی آسکتی ہے۔
 طبی ماہرین کا کہنا ہے گرمی کی شدت سے بچنے کے لیے شہری ٹھنڈے مشروبات کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں۔

مزیدخبریں