ایک نیوز:قومی اسمبلی میں قائمہ کمیٹی کی تشکیل کامعاملہ ایک بارپھرسےالتوکاشکارہوگیا۔
ذرائع کےمطابق پارلیمانی جماعتوں کے اراکین کے درمیان کمیٹیوں کی تشکیل پر اختلافات برقرارہے،پارلیمانی جماعتوں کے اراکین قومی اسمبلی میں من پسند کمیٹیوں کے لئے تگ و دو کرنے لگے،مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کے اراکین مرضی کی کمیٹیاں چاہتے ہیں،تینوں بڑی جماعتوں کے پارلیمانی رہنما اپنے اراکین کو منانے میں مصروف ہے۔
ذرائع کےمطابق تاحال کسی سیاسی جماعت نے سپیکر کو قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمین کے نام نہ بھجوائے،پیپلز پارٹی ، مسلم لیگ ن دفاع، خزانہ، خارجہ کی اہم کمیٹیوں کے امیدوارہے ،تحریک انصاف نے بھی خزانہ ،داخلہ، دفاع اور خارجہ کمیٹیوں پر نظریں جما لیں،ایم کیو ایم نے انفارمیشن ٹیکنالوجی ،بحری امور،بین الصوبائی رابط امور پر نظر رکھ لی ۔
ذرائع کےمطابق پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین کا نام بھی تاحال سپیکر آفس کو نہیں دیا گیا، کمیٹیوں کے چیئرمینوں کے نام موصول ہونے پر ایوان میں تشکیل کی تحریک پیش کی جائےگی۔