ایک نیوز:چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کیلئے تحریک انصاف نےشیخ وقاص اکرم کےنام کی منظوری دےدی۔
ذرائع کےمطابق تحریک انصاف نے شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پی اے سی بنانے کا فیصلہ کر لیا، تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی نے شیخ وقاص اکرم کے نام کی منظوری دی،پبلک اکاونٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ کیلئے19 رکنی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔
ذرائع کےمطابق اجلاس اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی سربراہی میں ہوا، اجلاس میں19 میں سے9 اراکین نے شیخ وقاص اکرم کے حق میں رائے دی۔ اجلاس میں7 اراکین نے شیر افضل مروت کے حق میں رائے دی،دو اراکین کمیٹی اجلاس میں غیر حاضر رہے ،اسد قیصر اور شیر افضل مروت کمیٹی اجلاس میں غیر حاضر رہے۔