حکومت کی بہترین معاشی پالیسیوں کےنتیجےمیں استحکام آرہاہے،وزیرخزانہ

May 06, 2024 | 11:36 AM

ایک نیوز:وزیرخزانہ محمداورنگزیب نےکہاہےکہ حکومت کی بہترین معاشی پالیسیوں کےنتیجےمیں استحکا آرہاہے۔
تفصیلات کےمطابق پاک سعودی عرب سرمایہ کاری فورم2024کےافتتاحی سیشن سےخطاب کرتےہوئے وفاقی وزیرخزانہ محمداورنگزیب کاکہناتھاکہ پرائیویٹ سیکٹر نے ملک کو آگے لے کے جانا ہے تو آج نجی شعبے کے افراد کو اگلی نشستوں پر بیٹھا ہونا چاہیے، تمام وزراء اور بیوروکریٹس کو واقعتا پچھلی نشستوں پر دکھائی دینا چاہیے، حکومت کی بہترین معاشی پالیسیوں کے نتیجے میں استحکام آ رہا ہے،پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے۔

محمداورنگزیب کامزیدکہناتھاکہ اس وقت پاکستان کے زیر مبادلہ کے ذخائر دو ماہ کی ایکسپورٹس کے لیے کافی ہیں،معاشی مسائل کے حل کے لیے حکومتی حکمت عملی بالکل واضح ہے۔

مزیدخبریں