سعودی عرب پاکستان کومعاشی طورپرمضبوط دیکھناچاہتاہے،نائب وزیرسرمایہ کاری

سعودی عرب پاکستان کومعاشی طورپرمضبوط دیکھناچاہتاہے،نائب وزیرسرمایہ کاری
کیپشن: Saudi Arabia wants to see Pakistan economically strong, Deputy Minister of Investment

ایک نیوز:سعودی نائب وزیرسرمایہ کاری یوسف ابراہیم بن المبارک نےکہاہےکہ سعودی عرب پاکستان کومعاشی طورپرمضبوط دیکھناچاہتاہے۔
تفصیلات کےمطابق پاک سعودی عرب سرمایہ کاری فورم2024کےافتتاحی سیشن سےخطاب کرتےہوئے سعودی عرب کےنائب وزیرسرمایہ کاری یوسف ابراہیم بن المبارک کاکہناتھاکہ سعودی عرب پا کستان کو معاشی طور پر مضبوط دیکھنا چاہتا ہے،سعودی عرب پاکستان کو سرمایہ کاری کیلئے انتہائی موزوں سمجھتا ہے۔

ابراہیم بن المبارک کامزیدکہناتھاکہ بڑی تعداد میں پاکستانی سعودی عرب کی ترقی میں کردار ادا کر رہے ہیں،سعودی عرب پاکستان کو سرمایہ کاری کیلئے انتہائی موزوں سمجھتا ہے، سعودی سرمایہ کار پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتے ہیں۔