ایک نیوز:سابق وزیراعظم کی صاحبزادی اور مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز شریف کو آزاد کشمیر کے شہری نے 50 ہزار کینال تک زمین تحفہ دے کر حیران کردیا۔
OMG! Why would he do that! It is very touching though ❤️???????? https://t.co/Q6N56IKBI4
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) May 5, 2023
راولا کوٹ آزاد کشمیر کے رہائشی زاہد حسین نے اپنی تمام زمین اسٹامپ پیپر کے ذریعے مریم نواز شریف کے نام کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ٹوئٹر پر شیئر کی گئی قانونی دستاویز کے مطابق شہری کا کہنا ہے کہ ’’میں زاہد حسین ولد ولایت حسین یہ اعلان کرتا ہوں کہ اپنے ہوش و حواس میں رضا کارانہ طور پر بناء کسی جبر یا دباؤ کے اپنی تمام زمین چاہے وہ 50 ہزار کنال ہو یا 32 ہزار کینال مریم نواز ولد نواز شریف کے نام کرتا ہوں۔
مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز شریف نے ٹوئٹر پیغام پر حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ اس نے ایسا کیوں کیا؟، حالانکہ یہ انتہائی دل کو چھو لینے والا ہے۔ انہوں نے اپنے پیغام کے ساتھ دل اور ہائی فائیو کا ایموجی بھی شیئر کیا۔
زاہد حسین کا اپنے بیان میں یہ بھی کہنا ہے کہ مریم نواز کو اب اختیار ہے کہ وہ اس زمین پر اسپتال بنائیں یا کسی بھی فلاحی کام کیلئے استعمال کریں، کرسکتی ہیں۔
آزاد کشمیر کے شہری کا کہنا ہے کہ مریم اس کی زندگی میں بچوں اور ورثاء کی تقریباً 50 کنال اراضی کو چھوڑ کر اس کی زندگی میں 50 فیصد اور انتقال کے بعد 100 فیصد زمین کی مالک ہیں، اس کے علاوہ اس کا تقریباً 8 کروڑ روپے معاوضہ بھی مریم ہی وصول کریں گی۔