بی ایل اے کا انتہائی مطلوب دہشت گرد محمد آسا عرف ملا ابراہیم ہلاک

May 06, 2023 | 22:08 PM

ایک نیوز :بلوچستان میں بھتے اور تاوان کی رقم کے تنازع پر بلوچ لبریشن فرنٹ کے دو گروپوں میں جھڑپ کے دوران انتہائی مطلوب دہشت گرد محمد آسا عرف ملا ابراہیم ہلاک ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق کالعدم بلوچ لبریشن فرنٹ کے دو گروپوں میںلوٹی ہوئی رقم کے لالچ میں تصادم ہوا۔ فائرنگ کے تبادلے میں اہم مطلوب دہشت گرد سرغنہ محمد آسا عرف ملا ابراہیم مارا گیا۔

حکومت نے دہشت گرد محمد آسا کے سر کی قیمت چالیس لاکھ روپے مقرر کر رکھی تھی، ہلاک دہشت گرد دوہزار دس میں بلوچ لبریشن فرنٹ میں شامل ہوا تھا، اور خاران اور شور میں بطور بی ایل ایف سرغنہ دہشت گرد کارروائیاں بھی کرتا رہا۔

اس کے علاوہ ہلاک دہشتگرد محمد آسا بلوچستان میں ترقیاتی منصوبوں میں کام کرنے والے مزدوروں کے قتل میں بھی ملوث تھا۔

مزیدخبریں