کراچی بورڈ نے متعدد اسکولوں کو بتائے بغیر امتحانی مرکز بنادیا

May 06, 2023 | 21:57 PM

ایک نیوز:کراچی ثانوی تعلیمی بورڈ نے پیر 8 مئی سے شروع ہونے والے امتحانات کے لیے متعدد اسکولوں کو بغیر بتائے امتحانی مرکز بنادیا۔

اسکولز ایسوسی ایشن کے مطابق میٹرک کے امتحانات کےلیے کراچی بورڈ انتظامیہ نے متعدد اسکولوں کو بغیر بتائے ہی امتحانی مرکز بنادیا ہے۔ثانوی بورڈ نے جن اسکولوں کو بغیر بتائے امتحانی مرکز بنایا ہے، اُن میں آٹھویں جماعت کے امتحانات جاری ہیں۔

اسکولز ایسوسی ایشن کے مطابق اچانک امتحانی مرکز بننے سے طلباء کو پریشانی کا سامنا ہے، ویب سائٹ میں مسائل کا سامنا ہے، ایڈمٹ کارڈ ڈاؤن لوڈ نہیں ہو رہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق متعدد طلبا کے ایڈمٹ کارڈز بھی غلط پرنٹ کیے گئے ہیں، ایڈمٹ کارڈ پر طلباء کے نام اور مضامین غلط تحریر ہیں۔

مزیدخبریں