ایک نیوز : کویت میں بھارتی شہری نے بیوی کو ذبح کرکے خود کشی کرلی۔
عرب میڈیا کے مطابق کویت کے علاقے السالمیہ میں واقعہ پیش آیا۔ کویتی وزارت داخلہ کو شہریوں نے ایک شخص کے عمارت سے چھلانگ لگانے کی اطلاع دی تھی۔ خود کشی کرنے والا شخص پیرا میڈک تھا اور اس کی بیوی نرس تھی۔
سیکورٹی اہلکارفلیٹ کا دروازہ توڑ کراندر پہنچے تو ایک خاتون تشویشناک حالت میں موجود تھیں اور ان کے قریب ایک چاقو پڑا تھا۔ خاتون زخموں کی تاب نہ لا کر کے دم توڑ گئیں۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق واردات سے قبل فلیٹ سے جھگڑے کی آوازیں آرہی تھیں۔ میاں بیوی کے درمیان متعدد مسائل پر اختلافات تھے۔