لاہورسفاری پارک میں ننھے مہمانوں کو آمد

May 06, 2023 | 13:42 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: لاہورکے سفاری زو وائلڈ لائف پارک میں نئے مہمانوں کی آمد ہوئی ہے جہاں 2 شیرنیوں نے چند ماہ پہلے بچوں کو جنم دیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق دونوں شیرنیوں نے تین تین بچوں کو جنم دیا جس کے بعد سفاری پارک میں اب شیروں کی تعداد 40 ہوگئی ہے۔پارک میں نگران کے فرائض انجام دینے والے محمد آصف کا کہنا ہے کہ کئی افراد اپنے اہل خانہ کے ہمراہ آرہے ہیں خاص طور پر بچے شیرنیوں کے بچوں کو دیکھ کرخوش ہورہے ہیں۔

چڑیا گھر کے ڈپٹی ڈائریکٹرغلام رسول کے مطابق شیرنیوں کے بچوں عمریں اب ڈھائی سے ساڑھے تین ماہ کے درمیان ہیں۔ چڑیا گھرکا رقبہ 242 ایکڑ پر محیط ہے جن میں 30 ایکڑ جگہ ان شیروں کو دی جاتی ہے جہاں وہ آزادی سے گھومنے سکتے ہیں۔

مزیدخبریں