ایک نیوز: مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر عابد شیر علی نے حکومت سے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت مقدمہ چلانے کا مطالبہ کردیا۔
مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر عابد شیر علی نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کا ملک دشمن سازش میں اہم کردار ہے، جسٹس کھوسہ، جسٹس ثاقب اور جسٹس گلزار اس کھیل کے کردار ہیں، ثاقب نثارکا نام تاریخ کے بدترین کرداروں میں ہے، اس نے پیسے لے کر ملک کو بیچا۔
انہوں نے کہا کہ جمہوری لیڈر نواز شریف اور ان کے خاندان کو نشانہ بنایا گیا، کونسےکردار نے اپنے ذاتی مفاد کے لیے پاکستان کا بیڑا غرق کردیا؟ بدکرداروں نے اپنے عمال سے پاکستان کا بیڑا غرق کردیا ہے۔فیض حمید عمران خان کے جلسے کرایا کرتا تھا، یہ انصاف ہے کہ ہر روز عمران خان کی ضمانت ہو جاتی ہے، آج بھی عمران خان کو نیب نوٹس کو کالعدم قرار دیا گیا۔
سابق وزیر نے مطالبہ کیا کہ شہباز شریف اورپارلیمان سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے خلاف آرٹیکل 6 کا مقدمہ چلائیں، ثاقب نثار اور اس کے بیٹے کو گرفتار کیا جائے، آج ثاقب نثار کو جیل میں ہونا چاہیے۔
فرح گوگی کیا آسمان سے اتری ہے؟ ثاقب نثار کو دیکھوجوآج مہنگے
— AIK News News (@pnnnewspk) May 6, 2023
سوٹ اور گھڑیاں پہن کر گھومتا ہےاب اس کو بھی جیل میں ڈالیں گے
عابد شیر علی کی پریس کانفرنس#Abidsherali #pmln #saqibnisar #PTI pic.twitter.com/tBfhzSPgrs