ایک نیوز: وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے عمران خان پر وار کرتے ہوئے کہا کہ سلیکٹ ہو کر دوبارہ آنے کی سہولت ختم ہو گئی،سہولت کار جا چکے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق لیگی رہنما مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ معاشی تباہی ، مہنگائی، بیروزگاری لانے والی حکومت اب دوبارہ نہیں آئے گی۔ ملک کو خارجہ محاذ پر تنہا کرنیوالی حکومت اب نہیں آئے گی۔ اب صرف عوام کیلئے بجٹ بنے گا۔ فرح گوگی اور بشریٰ بیگم کیلئے بجٹ نہیں بنے گا۔ اب آٹا، چینی ، بجلی ، گیس مافیا کا نہیں، عوام کا بجٹ بنے گا۔
مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ عمران خان بجٹ کی آپ فکر نہ کریں۔ تم نے جو کرنا تھا کر لیا، اب بس۔ ملک میں آر ٹی ایس ٹھیک ہو چکا ہے۔