پاکستان نےحج کوٹہ سعودی عرب کو واپس کر دیا

پاکستان نےحج کوٹہ سعودی عرب کو واپس کر دیا
کیپشن: پاکستان نےحج کوٹہ سعودی عرب کو واپس کر دیا

ایک نیوز:  پاکستان نے تاریخ میں پہلی مرتبہ حج کوٹہ سعودی عرب کو واپس کردیا،سرکاری سکیم کے تحت کم درخواستیں موصول ہونے پرحج کوٹہ واپس کرنا پڑا۔

وزرات مذہبی امور کے ذرائع کے مطابق سرکاری اسکیم کے تحت کم درخواستیں موصول ہونے پرحج کوٹہ سعودی عرب کو واپس کرنا پڑا۔

سرکاری اسکیم کا 8 ہزارعازمین کے لیے ملنے والا حج کوٹہ سعودی عرب کو واپس کیا گیا ہے، مہنگائی اور ڈالر کی قدر میں اضافے کی وجہ سے حج درخواست کم وصول ہوئیں۔

اگر حج کوٹہ واپس نہ کیا جاتا تو پاکستانی حکومت کو رہائش گاہوں کے کرائے اور دیگر اخراجات کی مد میں 24 ملین ڈالرز اضافی ادا کرنا پڑتے۔ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار حج کوٹہ دستیاب لیکن حج کرنے والے کم پڑ گئے،جس کے بعد حج کوٹے کی واپسی کا فیصلہ وفاقی کابینہ نے کیا۔

خیال رہے کہ سعودی حکومت کی جانب سے نئی حج پالیسی میں دنیا بھر کی خواتین کو بغیر محرم کے بھی حج کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔