ایک نیوز: پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا کچے میں ڈاکوﺅں کے خلاف آپریشن 28 ویں روز بھی جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق 20لاکھ ہیڈ منی کے مجرم اشتہاری موج علی گینگ کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے، پولیس کی مزاحمت ، گینگ کی کمین گاہوں کا کنٹرول حاصل کر لیا گیاہے جبکہ خفیہ ٹھکانوں کو بھی تباہ کر دیا گیاہے،کمین گاہوں سے راکٹ لانچرز ، ایس ایم جی ، جی تھری گنز اور ایمونیشن برآمد کر لیے گئے ہیں۔
چک عمرانی میں عطا ءاللہ پٹ گینگ کی خفیہ پناہ گاہیں تھیں،راکٹ لگنے سے پولیس کی بکتر بند گاڑی کو بھی جزوی نقصان پہنچا،پانچ ڈاکوؤں نے سرنڈر کر کے خود کو پولیس کے حوالے کر دیاہے،عطاللہ پٹ کی پناہ گاہیں، کمین گاہوں کو مسمار کر کے نذر آتش کر دیا گیا ۔