بلدیاتی الیکشن کیلئے پولیس کا سکیورٹی پلان تیار

بلدیاتی الیکشن کیلئے پولیس کا سکیورٹی پلان تیار

ایک نیوز: کراچی میں بلدیاتی الیکشن کے لئے پولیس کی جانب سے سیکیورٹی پلان تیار کرلیا گیاہے۔

تفصیلات کے مطابق سکیورٹی پلان کے تحت 302 پولنگ اسٹیشنز پر 2 ہزار750 کے قریب پولیس اہلکار تعینات کئے جائیں گے۔کوئیک رسپانس فورس میں 476 اہلکار شامل ہونگے۔ ایک ہزار900 کے قریب پولیس اہلکار ریزرو پولیس کے طور پرموجود ہوں گے اورمجموعی طور پر 172 مختلف عمارتوں میں انتخابات کا عمل ہوگا۔

الیکش کمیشن دفاتر پر271 پولیس اہلکار تعینات کئے جائیں گے جبکہ شہر بھر میں 6 ہزار707 پولیس اہلکار الیکشن ڈیوٹی پر ہوں گے، 134 پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دیا گیا ہے۔