ایک نیوز: سندھ میں میٹرک امتحانات سے 3 روز قبل صوبائی تعلیمی بورڈز کے افسران کو اچانک ان کے اصل محکموں میں واپس بھیج دیا گیا جس کے باعث امتحانات متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
رپورٹ کے مطابق محکمہ بورڈز و جامعات نے سندھ کے تعلیمی بورڈز میں مستقل چیئرمین، سکریٹریز اور ناظم امتحانات لگانے کی بجائے امتحانات سے 3 روز قبل دوسرے محکموں اور بورڈز سے آئے ہوئے افسران کو فارغ کرکے ان کے اصل محکموں میں واپس بھیجنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کی وجہ سے میٹرک کے امتحانات کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے ۔
دوسری جانب محکمہ بورڈز و جامعات نے عدالتی احکامات کے برخلاف او پی ایس، ایڈشنل چارج اور ڈیپوٹیشن پر دوسرے محکموں سے آئے ہوئے 18 افسران اور ملازمین جو غیر قانونی طور پر کام کررہے ہیں انکو بچالیا ہے۔