ایک نیوز: پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر انجینئر امیر مقام کو صوبائی صدارت سے ہٹانے کی قراداد منظور ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے نظریاتی ورکرز کنونشن میں صوبائی صدر امیر مقام کو عہدے سے ہٹانے کی قراداد پیش کی گئی جس کو منظور کر لیا گیا اور امیر مقام کو صوبائی صدارت سے ہٹا دیا گیا۔ پشاور میں ورکرز کنونشن کے دوران سابق گورنر کے پی سردار مہتاب عباسی، ظفر اقبال جھگڑا سمیت پارٹی کے اہم اور سینئر رہنماؤں نے شرکت کی، اس کنونشن میں صوبائی صدر کو عہدے سے ہٹانے کی قراداد بھی منظور کر لی گئی۔
دورانِ کنونشن سردار مہتاب کاخطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستانی سیاست کا ڈھانچہ تباہ برباد ہو چکا ہے، اس تباہی میں تمام پارٹیاں شامل ہیں، عدلیہ، پارلیمان اور سٹیبلشمنٹ تمام تقسیم ہو چکے ہیں۔ ن لیگ میں ورکرز کی جگہ انوسٹر لے چکے ہیں۔