کراچی: پرندہ مارکیٹ میں ڈاکو دکان میں بیٹھے شہریوں کو لوٹ کر فرار

May 06, 2023 | 10:53 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز: کراچی کے علاقے گلبرگ سمن آباد کی پرندہ مارکیٹ میں ڈکیتی کی واردات پیش آئی جس میں مسلح ڈکیتوں نے دکان میں بیٹھے ہوئے شہریوں کو لوٹ کر فرار ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آئی جس میں دیکھا گیا کہ دکان میں بیٹھے ہوئے شہریوں سے رقم اور موبائل فون چھین لیے گئے۔

 سی سی ٹی وی میں مسلح ملزمان کے چہرے واضح طور پر دیکھے جا سکتے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کی کوششیں کررہے ہیں۔

مزیدخبریں