ایک نیوز: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو وزیر خارجہ ہیں یا وزیر سیر و تفریح ہیں، انہوں نے ملک کا فائدہ کرنے کے بجائے ملک کا نقصان کیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فرخ حبیب نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ چاہتے ہیں پاکستان میں 1973 کا آئین نہیں جاتی امرا کا آئین نافذ کر دیا جائے۔ملک نے آئین اور قانون کے مطابق چلنا ہے یہ بنانا رپبلک نہیں، جو طاقتور ہیں وہ غصے اور خوف میں فیصلے کر رہے ہیں۔
فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ بند کمروں کے فیصلے ٹھیک نہیں ہوں گے، عوام کو فیصلہ کرنے دیں، پوری قوم آج چیف جسٹس پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے۔رانا ثناء اللّٰہ وزیر داخلہ کے بجائے وزیر جنگل کا قانون بنے ہوئے ہیں۔جنرل ریٹائرڈ باجوہ جاتے ہوئے ملک کا نقصان کر گئے، ہوش کے ناخن لیں، ملک کو آئین اور قانون کے مطابق چلنے دیں۔
یہ علی بابا چالیس چوروں کا ٹولہ ہے جو جنرل باجوہ نے جاتے ہوئے قوم کو تحفہ دیا ہے، عمران خان نے ملک کو خانہ جنگی سے بچایا,فرخ حبیب حکومت پر برس پڑے#FarrukhHabib #pti #imranKhanPTI pic.twitter.com/bjTM0ImSqT
— AIK News News (@pnnnewspk) May 6, 2023