جان لیواوائرس سے1مریض ہلاک،9کی حالت نازک

May 06, 2023 | 10:32 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز:  ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 29  کیسز رپورٹ ہوئے،ایک مریض جاں بحق جبکہ 9مریضوں کی حالت تشویشناک بتائٖی جارہی ہے۔

قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے رپورٹ ہونے والے مثبت کیسز کی شرح  0.89 فی صد ریکارڈ ہوئی۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں  کورونا  کے 3ہزار 269 ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے 29 افراد کے نتائج مثبت ریکارڈ ہوئے جب کہ ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ 9 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں لاہور میں کورونا کے 11 مریض رپورٹ ہوئے جب کہ اسی دورانیے میں کورونا وائرس سے ایک مریض جان کی بازی ہار گیا۔

واضح رہے کہ 2 روز قبل بھی کراچی میں کورونا وائرس سے متاثرہ ایک مریض انتقال کرگیا تھا جب کہ گزشتہ ماہ کراچی ہی میں مہلک وائرس کا شکار بننے والے 2 مریض انتقال کرگئے تھے۔

مزیدخبریں