ایک نیوز: افریقی ملک کانگو میں بارش کے بعد سیلاب سے 200 سے زائد افراد ہلاک اور 130 کے قریب لاپتہ ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کانگو کے جنوبی صوبے کیوو میں شدید بارش سے سکول اور ہسپتالوں سمیت کئی عمارتیں تباہ ہوگئیں جبکہ سیلاب کئی دیہات کو بہا لے گیا۔امدادی کارکنوں نے مٹی میں دبی لاشوں کو نکالا اور ساتھ ہی درجنوں زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا۔ اقوام متحدہ کے مطابق اس وقت 130 سے زائد افراد لاپتہ ہیں۔
ریڈ کراس کا کہنا ہے کہ زیادہ تر ہلاکتیں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ہوئی ہیں جبکہ پانچ ہزار سے زائد گھر تباہ ہوگئے۔