جلاؤ گھیراؤ اور پولیس پر تشدد کیس، پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانتیں منظور

May 06, 2023 | 10:03 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے جلاؤ گھیراؤ اور پولیس پر تشدد کے مقدمے میں پی ٹی آئی کے رہنماؤں یاسمین راشد، اسد عمر، میاں اسلم اقبال، فرخ حبیب سمیت 8 ملزمان کی ضمانتیں منظور کر لیں۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنماؤں کے خلاف جلاؤ گھیراؤ اور پولیس پر تشدد کے کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ہوئی۔انسداد دہشت گردی کی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل خان نے کیس پر سماعت کی۔تمام ملزمان کے خلاف تھانہ شادمان اور تھانہ ریس کورس میں مقدمہ درج ہے۔

جلاؤ گھیراؤ، پولیس تشدد اور پیٹرول بم پھینکنے کا مقدمہ میں ملزمان کے وکیل برہان معظم نے کہا کہ ایف آئی آر کے مطابق ملزمان وہاں موجود نہیں تھے،ملزم کوئی نہیں ہے، انہیں سیاسی طور پر کیس میں ملوث کیا گیا۔ تمام ملزمان شامل تفتیش ہیں۔

عدالت نے یاسمین راشد، اسد عمر، میاں اسلم اقبال، فرخ حبیب سمیت 8 ملزمان کی ضمانتیں منظور کر لیں۔انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ملزمان کو ایک ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم بھی دیا۔

مزیدخبریں