ایک نیوز: لاہورہائیکورٹ نے حفاظتی ضمانت کے باوجود سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالہی کے گھر پر چھاپا مارنے کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق عدالت نے فریقین کی غیرمشروط معافی پر پرویزالہی کی ڈی جی اینٹی کرپشن اوردیگر کے خلاف درخواست نمٹادی۔ تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ فریقین عدالت سے غیرمشروط معافی مانگ چکے ہیں، عدالت ڈی جی اینٹی کرپشن سمیت دیگرکی معافی کومنظورکرتی ہے۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزارمزید کارروائی کے لیے متعلقہ فورم پررجوع کرسکتا ہے، اینٹی کرپشن کیمطابق حفاظتی ضمانت والےکیس میں گرفتاری کیلئےنہیں گئے تھے۔
جسٹس طارق سلیم شیخ نے دو صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا، رویزالہی نےڈی جی اینٹی کرپشن اوردیگرکیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائرکی تھی۔