ایک نیوز: الیکشن کمیشن نے آئی جی سندھ پولیس کو ہنگامی مراسلہ بھیجا جس میں کراچی کے ایس ایچ اوز کے تبادلے منسوخ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے زمان ٹاؤن، ٹیپو سلطان اور دیگر تھانوں کےایس ایچ اوز کےتبادلے کیے گئے تھے جس کے بعد الیکشن کمیشن کی جانب سے ان تبادلوں کی منسوخی کا حکم دے دیا گیا ہے۔
خط کے متن میں الیکشن کمیشن نے موقف اپنایا ہے کہ الیکشن قواعد کی رو سے ضمنی بلدیاتی انتخابات تک ایس ایچ اوز کے تقرر وتبادلے پر پابندی عائد ہے، لہٰذا کراچی کےایس ایچ اوز کے تبادلے فوری طور پر روکے جائیں۔