ایک نیوز:32سالہ امریکی خاتون نے پیروں کو 180 ڈگری تک گھما کر نیاورلڈریکاربنادیا۔
غیرملکی میڈیاکےمطابق’اے ایف پی‘ کے مطابق کیلسے گرب خواتین کی فہرست میں سب سے زیادہ 17.4 ڈگری تک اپنے پاؤں گھمانے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔
کیلسے گرب نے گنیز ورلڈ ریکارڈز عہدیداران کو بتایا کہ انہیں اپنے منفرد ٹیلنٹ کے بارے میں اپنے ساتھی سے معلوم ہوا جس نے تازہ ترین عالمی ریکارڈ کی کتاب (2021) پڑھی اور اس دوران ایک موقع پر پاؤں کی گردش سے متعلق ایک صفحہ دیکھا اور کہا کہ اوہ! یہ تو بہت بدنما لگ رہے۔
کیلسے گرب کاکہناہےکہ انہوں نے کاغذ کے ٹکڑے پر کھڑے ہوتے ہوئے اپنے پاؤں کو گھمانے کی کوشش کی اور محسوس کیا کہ ان کے پاس ریکارڈ توڑنے کا ایک اچھا موقع ہے۔ انہوں نے بتایا کہ میں اس بارے میں تفصیلات نہیں جانتی تھی کہ پیمائش کیسے ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ لیکن میں نے سوچا کہ مجھے تفصیلات سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے۔ کیلسے گرب کامزیدکہناتھاکہ ان کا جسم لچکدار ہے، لیکن یہ فرض کر لیا تھا کہ زیادہ تر لوگ اپنا پاؤں90 ڈگری سے زیادہ نہیں موڑ سکتے ہیں۔
کیلسے گرب بتاتی ہیں کہ انہوں نے اس کوشش کیلئے تیاری بھی نہیں کی۔ کیلسے گرب کی قابلیت ان کے آئس اسکیٹنگ کیریئر میں خاص طور پر کارآمد ثابت ہوئی ہے کیونکہ وہ اپنے پیروں کو ہلائے بغیر اپنے پیچھے مڑ کر دیکھ سکتی ہے، جس سے وہ اپنے اردگرد کے حالات سے بہت باخبر رہ سکتی ہے۔
امریکی خاتون نے پیروں کو 180 ڈگری تک گھما کر نیاورلڈریکاربناڈالا
May 06, 2023 | 05:54 AM