بی بی سی اینکرکی مزاحیہ حرکت کی سوشل میڈیاپرویڈیووائرل

بی بی سی اینکرکی مزاحیہ حرکت کی سوشل میڈیاپرویڈیووائرل
کیپشن: A social media viral video of a BBC anchor's comedy act

ایک نیوز:بی بی سی اینکرکی مزاحیہ حرکت کی سوشل میڈیاپرویڈیووائرل ہوگئی جسے 2 ملین بار دیکھا جا چکا ہے اور اسے 7ہزار سے زیادہ لائکس ملے ہیں۔
تفصیلات کےمطابق خاتون اینکر کے ساتھ عجیب و غریب واقعہ سیگمنٹ ختم ہونے کے بعد پیش آیا جبکہ اینکر کو اندازہ ہی نہیں ہوسکا کہ وہ اب بھی لائیو آن ایئر ہیں۔
اینکر لوکویسا براک سیگمنٹ کے اختتام پر آخری کلمات ادا کرنے کے بعد آرام کی نیت سے اپنے دونوں بازو کو اوپر اٹھا کر کہتی ہیں ’’اوکے‘‘، لیکن اسی وقت کیمرہ دوبارہ اینکر کی طرف کر دیا جاتا ہے جس سے وہ لائیو آن ایئر نظر آتی ہیں۔


اینکر کو جب احساس ہوتا ہے کہ اسپاٹ لائٹ ان پر واپس آگئی ہے تو اینکر چونک جاتی ہیں اور پریشانی سے ان کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جاتی ہیں۔
اس حرکت کے بعد لائیو آن ایئر کے دوران اینکر اپنے بازو فوراً نیچے کرلیتی ہیں اور اپنا سر اپنی میز پر رکھے نوٹس کی طرف کر لیتی ہیں۔ اینکر کو کئی سیکنڈ تک خاموشی سے اپنی میز پر گھورتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔
اینکر کی اس غلطی پر کسی کا دھیان تو نہیں گیا لیکن ٹویٹر صارفین نے اینکر کی طرف داری کی۔