ایک نیوز: عالمی ادارہ برائے صحت نے باضابطہ طور پر کورونا وبا کی عالمی ایمرجنسی کو ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کے مطابق جنوری2021 میں وائرس سے ہر ہفتےمرنے والوں کی تعداد100000 تک تھی لیکن24 اپریل کو یہ شرح گھٹ کر3500 تک رہ گئی ہے۔ تین سال بعد اب وائرس سے ہونے والی وبا کم ترین درجے پر ہے۔
ڈبلیو ایچ او کے سربراہ کاکہناہےکہ اس ضمن میں پندرہ اجلاس ہوئے اور اب اس اجلاس میں ہنگامی صورتحال کی کیفیت اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس ضمن میں تمام ڈیٹا اور معلومات کا بغور جائزہ لیا گیا ہے۔
تاہم ڈاکٹر ٹیڈروس ایڈونوم گیبریسیئس کاکہناہےکہ شاید دنیا بھر میں ہونے والی اموات دو کروڑ تک ہوسکتی ہے لیکن اب تک70 لاکھ اموات کی تصدیق ہوسکی ہے۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ دنیا بھر میں کووڈ ویکسین کی13 ارب سے زائد خوارکیں دی گئی ہیں۔