اسرائیلی جارحیت جاری،24گھنٹوں میں مزید86فلسطینی شہید

اسرائیلی جارحیت جاری،24گھنٹوں میں مزید86فلسطینی شہید
کیپشن: اسرائیلی جارحیت جاری،24گھنٹوں میں مزید86فلسطینی شہید

ایک نیوز:غزہ میں اسرائیلی جارحیت نہ رک سکی،24گھنٹوں میں مزید68فلسطینی شہید ،113زخمی ہو گئے۔
 غزہ کی پٹی میں 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں اب تک 30 ہزار 717 فلسطینی شہید اور 72 ہزار 156 فلسطینی زخمی ہوچکے ہیں۔
دوسری جانب رمضان سے قبل جنگ بندی کے لیے مصر میں مذاکراتی دور جاری ہیں تاہم اب تک مذاکرات میں کوئی بریک تھرو نہیں ہوا ہے۔
حماس ترجمان کا بیان میں کہنا ہے کہ حماس غزہ میں جاری جارحیت کے خاتمے کے لیے درکار لچک دکھا رہی ہے لیکن اسرائیل اب بھی کسی معاہدے سے کترارہا ہے۔