برطانیہ کا بجٹ پیش، ٹیکس کٹوتی اور فیول ڈیوٹی منجمد کردی

Mar 06, 2024 | 22:57 PM

ویب ڈیسک :برطانیہ کا نئے مالی سال کیلئے بجٹ پیش کردیاگیا۔ ٹیکس کٹوتی اور فیول ڈیوٹی منجمد کردی ۔

برطانوی میڈیا کے مطابق برطانوی چانسلر  جیریمی ہنٹ نے جنگ عظم میں حصہ لینے والے مسلمانوں کی یادگار بنانے کیلئے 10 لاکھ پاؤنڈ کا اعلان کیا۔ نیشنل انشورنس میں 2 پِنس کی کٹوتی کر دی جس کا اطلاق 6 اپریل سے ہوگا۔معیشت کی ترقی کیلئے مستقل ٹیکسوں میں کٹوتی کرتے رہیں گے ۔ نیشنل انشورنس کی شرح 10 سے 8 فیصد پر آنے سے 35 ہزار پاؤنڈ تنخواہ لینے والے ورکرز کو سالانہ 450 پاؤنڈ کا فائدہ ہوگا۔

چانسلر نے آئل و گیس کمپنیوں کے منافع پر عائد ونڈفال ٹیکس 2029 تک توسیع کر دی۔پراپرٹی کیپیٹل گین ٹیکس کو 28 سے 24 فیصد کر دیا۔معیشت گزشتہ برس کساد بازاری کا شکار ہوگئی تھی۔دوسری جنگ عظیم کے بعد ملک میں ٹیکس وصولی کی شرح بلند ترین سطح پر ہے۔

مزیدخبریں