پاکستان کرکٹ بورڈ کے غیر ملکی کوچز سے رابطے شروع

پاکستان کرکٹ بورڈ نے غیر ملکی کوچز سے رابطے شروع
کیپشن: پاکستان کرکٹ بورڈ نے غیر ملکی کوچز سے رابطے شروع

ایک نیوز: پاکستان ٹیم کا کوچ کون ہوگا؟ پاکستان کرکٹ بورڈ نے غیر ملکی کوچز سے رابطے شروع کر دیئے۔
 شین واٹسن قومی ٹیم کی کوچنگ کےلئے مضبوط امیدوار  ،ڈیرن سیمی اور ہیسن کے نام بھی زیر غور ہیں۔ شین واٹس اس وقت کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے ساتھ  بطور ہیڈ کوچ منسلک ہیں۔ معاملات طے پانے کے بعد واٹسن کی بورڈ سربراہ سے ملاقات ہو گی ۔

ترجمان پی سی بی کے مطابق شین واٹس کی تقرری کا حتمی فیصلہ چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کرینگے۔