ایک نیوز:تحریک انصاف نے انٹرا پارٹی انتخابات کے نتائج کی تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع کرانے کا فیصلہ کرلیا۔
ترجمان کاکہنا ہے کہ تحریک انصاف کے رہنما کل الیکشن کمیشن میں چئیرمین، سیکرٹری جنرل اور صوبائی صدور سمیت مرکزو صوبوں کے انٹر پارٹی پارٹی الیکشن کے نتائج جمع کرائیں گے۔انٹرا پارٹی انتخابات3مارچ کو منعقد ہوئے، چارمارچ کو نتائج کا اعلان کیا گیا ۔
تحریک انصاف انٹراپارٹی انتخابات میں بیرسٹرگوہر علی چیئرمین اور عمر ایوب سیکرٹری جنرل منتخب ہوئے تھے۔