ایک نیوز :بانی پی ٹی آئی نے کورکمانڈرز کانفرنس کے اعلامیہ کی تائید کردی ۔
تفصیلات کےمطابق بانی پی ٹی آئی نے اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیررسمی گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ 9مئی کے واقعات کی تحقیقات کیلئے کمیشن بننا چاہیے، سی سی ٹی وی فوٹیجز کے ذریعے ملزموں کا تعین کیا جائے،ہماری پارٹی کوئی تصادم چاہتی ہے نہ فوج کے خلاف ہے۔
ان کا کہناتھا کہ پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں نہ دے کر جمہوریت کی نفی کی گئی جن کی مخصوص نشستیں نہیں بنتی تھی ان کو کیسے دی جا سکتی ہیں؟اب اتوار اور اتوار کو دھاندلی کے خلاف پشاور میں بڑا جلسہ کریں گے ،ان کا کہناتھا کہ دھاندلی زدہ الیکشن سے ملک کی معیشت بیٹھ جائے گی اور نقصان ہوگا سیاسی استحکام کے بغیر ملک نہیں چل سکتا۔
انہوں نے کہاکہ کور کمانڈر کانفرنس کے اعلامیے کی مکمل تائید کرتا ہوں سانحہ نو مئی کے ملزمان کو کڑی سزا ملنی چاہیے سی سی ٹی وی فٹیج کے ذریعے نو مئی میں ملوث لوگوں کا تعین کیا جائے کیپیٹل ہل حملہ میں بھی سی سی ٹی وی سے لوگوں کو پکڑا گیا تھا سانحہ نو مئی پر ابھی تک جوڈیشل کمیشن کیوں نہیں بنایا گیا سانحہ نو مئی کی ازادانہ انکوائری میں کسی کی دلچسپی نہیں میں کہتا ہوں کہ نو مئی والوں کو سزا دیں۔اگر یہ سمجھتے ہیں کہ الیکشن ٹھیک ہوئے ہیں تو صرف چار حلقوں کا آڈٹ کروا لیں پشاور سے نور عالم ، لاہور سے نواز شریف اور عون چوہدری جبکہ اسلام آباد کا کوئی حلقہ کھلوا کر آڈٹ کروا لیں۔