نکی ہیلی کا صدارتی مہم ختم کرنیکا فیصلہ،ٹرمپ کا راستہ صاف

Mar 06, 2024 | 20:28 PM

ایک نیوز :امریکی صدارتی امیدوار اور جنوبی کیرولینا کی سابق گورنر نکی ہیلی نے اچانک صدارتی مہم ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق  نکی ہیلی نے صدارتی مہم ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور وہ مہم سے نکلنے کا باضابطہ اعلان جلد کریں گی۔امریکی میڈیاکے مطابق نکی ہیلی کے مہم ختم کرنے کے فیصلے کے بعد  ڈونلڈ ٹرمپ کے ری پبلکن صدارتی امیدوار بننے کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔نکی ہیلی پہلی امیدوار تھیں جنہوں نے ری پبلکن صدارتی امیدوار بننے کے لیے ڈونلڈ ٹرمپ کو چیلنج دینے کا اعلان کیا تھا۔
علاوہ ازیں گزشتہ دنوں نکی ہیلی نے واشنگٹن ڈی سی میں ہونے والے ری پبلکن پرائمری انتخابات میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست دی تھی جس کے بعد وہ ری پبلکن پارٹی کی ریاستی پرائمری جیتنے والی پہلی خاتون بنی تھیں۔

مزیدخبریں