ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی تحلیل

Mar 06, 2024 | 20:03 PM

ایک نیوز :ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینرخالد مقبول صدیقی نے ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی تحلیل کردی۔

تفصیلات کےمطابق  ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا،اجلاس کی صدارت ایم کیو ایم کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کی ،رابطہ کمیٹی نے متفقہ فیصلہ کیا کہ  رابطہ کمیٹی کو تحلیل کر کے اسکی تنظیم نو کی جائے،دوسرے مرحلے میں تمام شعبہ جات ،صوبائی کمیٹی ،  ڈسٹرکٹس ، زونز ، ٹاؤنز اور یوسیز کی تنظیم نو کی جائیگی۔

 دریں اثنا کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے ایک مرکزی ایڈہاک کمیٹی کی تشکیل دی ہے جس کے کنوینر خالد مقبول صدیقی ہونگے اور اراکین میں سید مصطفی کمال،ڈاکٹر فاروق ستار،نسرین جلیل ،انیس قائمخانی ہوں گے ایڈہاک کمیٹی رابطہ کمیٹی کی تشکیل نو تک فرائض سرانجام دے گی۔

مزیدخبریں