خیبرپختونخوا کی 15 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

Mar 06, 2024 | 19:12 PM

ایک نیوز : خیبرپختونخوا کی 15 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا ،گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے کابینہ اراکین سے حلف لیا ۔

 ارشد ایوب، ظاہر شاہ طورو، شکیل خان، عدنان قادری خیبر پختونخوا کابینہ کا حصہ بن گئے، عاقب اللہ خان، آفتاب عالم، فضل شکور ، خلیق الرحمان نے بھی حلف اٹھا لیا ۔ محمد سجاد، فضل حکیم، فیصل خان ترکئی بھی کابینہ کا حصہ بن گئے ۔

جبکہ  کابینہ کی تقریب حلف برداری کے موقع پر گورنر ہاؤس کے داخلی دروازے پر تحریک انصاف کے کارکنوں کا رش پڑگیا، کارکنوں نے زبردستی گورنر ہاؤس میں داخلے کی کوشش کی ، گورنر ہاؤس کے باہر گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں جس سے  کابینہ میں شامل وزراء، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کو بھی داخل ہونے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

مزیدخبریں