ایک نیوز :وفاقی دارلحکومت سے سینیٹ کی نشستوں پر انتخابات کیلئے مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوگئی ۔
ذرائع کے مطابق ن لیگ اسلام آباد سے سینیٹ کی دو نشستوں پر ن لیگ اور پیپلزپارٹی میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوگئی ،اسلام آباد سے سینیٹ کی ٹینکوکریٹ نشست ن لیگ جبکہ جنرل نشست پیپلزپارٹی کے حصہ میں آئی اسلام آباد سے سینیٹ کی ٹیکنوکریٹ نشست پر لیگی امیدوار اسحاق ڈار ہوں گے ،پنجاب،خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بھی سیٹ ایڈجسمنٹ کی جائے گی۔
دوسری جانب پیپلزپارٹی نے یوسف رضا گیلانی کی سیٹ بچانے کیلئے ن لیگ سے مدد لینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔پیپلزپارٹی نے این اے 148 میں ضمنی الیکشن پر ن لیگ سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا فیصلہ کرلیا، پی پی قیادت نے این اے 148 پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی منظوری دے دی ہے۔
پی پی زرائع کا کہنا ہے کہ این اے 148 پر ایڈجسٹمنٹ کیلئے ن لیگ سے جلد رابطہ کیا جائے گا، جس میں ن لیگ سے این اے 148 پر امیدوار کھڑا نہ کرنے کی اپیل کی جائے گی،این اے 148 پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہونے پر پی پی کی جیت یقینی ہے۔
زرائع کے مطابق یوسف رضا گیلانی این اے 148 پر 104 ووٹوں کی لیڈ سے کامیاب ہوئے تھے تاہم یوسف رضا گیلانی سینیٹر منتخب ہونے پر قومی اسمبلی سے مستعفی ہوں گے، یوسف رضا گیلانی کی نشست پر قاسم گیلانی امیدوار ہونگے۔