کرکٹرز کی فزیکل فٹنس کیلئےپاک فو ج سےٹریننگ کرانیکا فیصلہ

Mar 06, 2024 | 18:32 PM

ایک نیوز: پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایک مرتبہ پھر قومی کرکٹرز کی فزیکل فٹنس کیلئے پاک فوج سے ٹریننگ کرانے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع پی سی بی کے مطابق نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز، دورہ انگلینڈ اور ورلڈ کپ کے لیے کھلاڑیوں کی فٹنس پر توجہ دی جائے گی۔سنٹرل کنٹریکٹ میں شامل کھلاڑیوں کی فزیکل فٹنس کے لیے کاکول میں25مارچ سے8اپریل تک کیمپ لگایا جائے گا۔ایس ایس جی کمانڈوذ کی زیر نگرانی کھلاڑیوں کی فزیکل فٹنس پر کام کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کھلاڑیوں سے ملاقات میں کہا تھاکہ سفارش پر نہیں میرٹ پر کام کیا جائے گا۔ 

مزیدخبریں