190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس،2گواہان کے بیانات قلمبند،جرح مکمل

190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس،2گواہان کے بیانات قلمبند،جرح مکمل
کیپشن: 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس،2گواہان کے بیانات قلمبند،جرح مکمل190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس،2گواہان کے بیانات قلمبند،جرح مکمل

ایک نیوز:بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں 3 گواہوں کے بیانات قلمبند 2 گواہوں پر  جرح مکمل کرلی، عدالت نے مزید سماعت 13 مارچ تک ملتوی کردی۔

احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے اڈیالہ جیل میں سماعت کی، بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی عدالت میں پیش ہوئے۔

 بانی پی ٹی آئی کی طرف سے بیرسٹر علی ظفر، ایڈووکیٹ چوہدری ظہیر عباس پیش ہوئے جبکہ بشری بی بی کے وکیل سلمان صفدر اور عثمان ریاض گل نے گواہوں پر جرح کی۔