ایک نیوز :تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ فارم 45میں تبدیلیاں کرکے الیکشن کمیشن نے بچگانہ حرکت کی ہے ۔
تفصیلات کےمطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہناتھا کہ میں اپنے حلقے کے فارم 45 آپ کے سامنے رکھوں گا،کل الیکشن کمیشن نے فارم 45 اپلوڈ کیے،ہم اپنے فارم 45 کا الیکشن کمیشن کے فارم سے موازنہ کر رہے ہیں، فارم 48 میں ہر پولنگ سٹیشنز کا نتیجہ لکھا ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میرے مخالف شخص کو جتوایا گیاجہاں 172 تھا اسے فارم 45 میں 972 کیا گیاپولنگ سٹیشنز نمبر 5 میں میرے ووٹ 357 تھےدوسرے شخص کے ووٹ 123 سے بڑھا کر 723 کردیے جس سے ووٹر ٹرن آووٹ 36 فیصد سے 80 فیصد تک بڑھا دیاگیا، کوئی منطق سمجھ نہیں آتی ۔ایک علاقے میں دو تین پولنگ سٹیشنز کے نتیجے میں بہت زیادہ فرق ہےیہ فارم 45 الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر موجود ہیںبھونڈے طریقے سے دھاندلی کی گئی۔
ان کا کہناتھا کہ 44 کو 444 کیا گیا،عوام خود دیکھے 8 اور 9 فروری کو کیا گیاکسی الیکشن میں اتنے بڑے پیمانے پر نتائج نہیں بدلے گئے،میرے فارم 45 پر نتائج وہی ہیں دوسرے شخص کے فارم 45 میں ووٹ بڑھائے گئے،یہاں پر منظم طریقے سے آر اوز کے ذریعے حملہ کیا گیااگر ملک میں جمہوریت نے قائم رہنا کے تو ہم جمہوریت پر اس حملے کو ناکام بنانا ہوگاہم ہر طرح کی جدو جہد کریں گےہم یہ حملہ ناکام بنائیں گے۔